
پنجاب سے 45 لاکھ ٹن گندم کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وفاق اور صوبوں کو پالیسی کے مطابق گندم کی خریداری میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ پنجاب سے 45 لاکھ ٹن گندم کے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب سے گندم غائب ہونے کا انکشاف اعلیٰ سطح اجلاس میں ہوا ہے۔پنجاب کے اعلیٰ افسر نے دوسرے صوبوں کو پوچھا کیا گندم آپ کے صوبوں میں آئی؟ دوسرے صوبوں نے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی ہوئی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے ریٹ 3500 روپے فی من مقرر کیا تو نجی سیکٹر نے مہنگی ہونے پر نہیں خریدی۔پنجاب نے نجی سیکٹر کو سہولت دے کر گندم خریدنے کا ٹاسک دیا تھا، نجی سیکٹر نے گندم خریداری کے لیے بینک سے قرض دلوانے کا مطالبہ کیا تھا۔
سیزن کے آغاز ہی میں سندھ اور کے پی میں فی من گندم کا ریٹ 4500 تک پہنچ گیا۔ ذخیرہ اندوزوں نے کسان سے 2800 روپے من گندم خرید کر ذخیرہ کرلی۔















