سونےکی قیمت میں 1000روپےکی کمی

0
8

سونےکی قیمت میں ایک ہزارروپےکی کمی ہونےسےجانیےفی تولہ سوناکتنےکاہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہونےسےسونا 2 لاکھ 74 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کی کمی ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار 511 روپے کا ہوگیا ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کی کمی سے 2647 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی۔
یادرہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہواتھاجس سے سونا 2 لاکھ 75 ہزار 700 روپے فی تولہ ہوگیاتھا10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کا اضافہ ہواتھاجس سے10 گرام سونا 2 لاکھ 36 ہزار 368 روپے پر پہنچ گیاتھا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر کے اضافے سے 2656 ڈالر فی اونس کا ہوگیا تھاجبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 50 روپے پر مستحکم رہی تھی۔

Leave a reply