کےپی ہاؤس سیل کرنےکیخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائر

0
27

خیبرپختونخواہاؤس سیل کرنےکےخلاف اسلام آبادہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔
‏خیبر پختونخواہ حکومت نے سیکرٹری ایڈمن کے ذریعے درخواست جمع کرائی۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ کیس کے حتمی فیصلے تک خیبرپختونخوا ہاؤس کو ڈی سیل کیا جائے۔
درخواست میں سیکرٹری قانون، سیکرٹری داخلہ، ڈی جی رینجرز، ڈی جی ایف آئی اے اور سی ڈی اے کو فریق بنایا گیا،‏آئی جی اسلام آباد، ڈائریکٹر بلڈنگ اینڈ کنٹرول سی ڈی اے کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ صوبائی حکومت کی پراپرٹی کے پی ہاؤس کو غیر قانونی طور پر سیل کیا گیا۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ کے پی ہاؤس کو سیل کر کے سرکاری گاڑیاں تحویل میں لینے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔
درخواستگزارنےکہاکہ پشاور ہائی کورٹ گئے تو کہا گیا کہ متعلقہ فورم اسلام آباد ہائیکورٹ بنتا ہے۔

Leave a reply