ڈالرکی قیمت میں مزیداضافہ

0
11

کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزیداضافہ ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پرانٹربینک میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 277.72 روپے سے بڑھ کر 277.79 روپے پر بند ہوا۔
کاروبارکےاختتام پرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 216 پوائنٹس کی کمی سے 85 ہزار 453 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ دن بھر مجموعی طور پر 430 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔149 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 213 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 50 کروڑ 37 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 27 ارب 91 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 86,013 جبکہ کم ترین سطح 85,425 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply