سیکیورٹی خطرات:پنجاب کے5اضلاع میں دفعہ 144نافذ

0
10

سیکیورٹی خطرات کےپیش نظرپنجاب حکومت نےصوبےکے5اضلاع میں 3دن کےلئے دفعہ 144نافذ کر دی ۔نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں دفعہ 144 نافذکردی گئی،ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائدہوگئی۔حکومت پنجاب نے صوبے کے 5 اضلاع میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی پابندی کا اطلاق ہفتہ 12 اکتوبر سے سوموار 14 اکتوبر تک ہو گا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا،سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے،امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ۔
محکمہ داخلہ نے ڈی جی خان، لیہ، مظفرگڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

Leave a reply