وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورنےوفاق اورپنجاب حکومت کووارننگ دیتےہوئےکہاکہ اگربانی پی ٹی آئی عمران خان کی کوئی شکایت آئی تو پورے پاکستان کوبندکردینگے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورکااپنےویڈیوپیغام میں کہناتھاکہ ہم حکومت کے دن گن رہے ہیں، بہت جلد پورے پاکستان کو بند کر کے جعلی حکومت سے چھٹکارا حاصل کرینگے، اس حکومت نے ہمارا مینڈیٹ چوری کیا ہے اس کو واپس لیں گے، حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم پر امن نہ رہیں۔بانی تحریک انصاف عمران خان سے غداری کرنے والوں کے لئے ہماری جماعت میں کوئی گنجائش نہیں۔
علی امین گنڈاپورکامزیدکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی کو جیل کے اندر ان کے حقوق نہیں دیئے جا رہے، میں وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ تحریک انصاف کے بانی کی کوئی شکایت آئی تو پورے پاکستان کو بند کر دینگے۔
اُن کاکہناتھاکہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بدترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے، جیل میں عمران خان کو سہولیات نہیں دی جا رہیں، کبھی بجلی بند کر دی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
سوشل میڈیا سائٹ ایکس کے صارفین کیلئے خوشخبری
جون 5, 2024 -
رواں سال مون سون بارشیں معمول سےزیادہ ریکارڈ
اکتوبر 1, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔