پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار،صنعت اور دیگر شعبوں کیلئے اچھی خبر ہے،وزیراعظم

0
8

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار،صنعت اور دیگر شعبوں کیلئے اچھی خبر ہے، پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی، ملک میں معاشی استحکام کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔
وفاقی کابینہ کےاجلاس سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ مرکزی بینک نے گزشتہ چند ماہ میں پالیسی ریٹ میں بتدریج کمی کی، معاشی اعشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں، معیشت مستحکم بنیادوں پر آگے بڑھ رہی ہے، ایسے ہی بہتری آتی رہی تو معیشت اچھے طریقے سے آگے بڑھے گی، سردیوں کیلئے بہت اچھی ونٹر پیکیج خبر ہے، چاہتے ہیں عام آدمی کو ریلیف ملے اور روزگار بڑھے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ ہمارا پالیسی ریٹ 22 فیصد سے 15فیصد پرآگیا ہے، پالیسی ریٹ کا 15فیصد پر آنا خوش آئند پیشرفت ہے، پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار،صنعت اور دیگر شعبوں کیلئے اچھی خبر ہے، پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی، ملک میں معاشی استحکام کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔
اُن کاکہناتھاکہ میں نے سعودی عرب کا دورہ کیا تھا،محمد بن سلمان سے گفتگو ہوئی، سعودی ولی عہد نے پاکستان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، بزنس ٹو بزنس معاہدوں پر پیشرفت ہورہی ہے۔ میرے دورہ سعودی عرب کے تناظر میں ہمارا وفد سعودی عرب گیا ہے، وفد کے دورے میں شمسی توانائی، ہنرمند افرادی قوت اور کان کنی کے شعبوں سے متعلق امور زیر غور آئیں گے، پاکستانی وفد آئی ٹی ،معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات کرے گا۔

Leave a reply