اداکارہ حناالطاف نےشادی سےمتعلق اہم مشورہ دےدیا

0
14

پاکستان شوبزانڈسٹری کی اداکارہ حناالطاف نےنوجوان لڑکیوں اورلڑکوں کوشادی کےحوالے سےاہم مشورہ دےدیا۔
حال ہی میں اداکارہ حناالطاف نےاپنےیوٹیوب کےچینل پرصارفین کوشادی کے بارےمیں مشورہ دیاجس میں ان کاکہناتھاکہ شادی کےلئے عمرکی کوئی قیدنہیں ہوتی اور شادی کے معاملے میں ہرگز جلد بازی نہ کریں۔ جب انسان کا نصیب ہوتا ہے اور صحیح شخص زندگی میں آتا ہے تو اسی وقت شادی جیسا فیصلہ کرنا چاہیے۔
حنا الطاف کامزیدکہناتھاکہ ہم نے بھی شادی کوایک ٹائم بم بنا لیا ہے کہ بس وقت نکل جائے گا، عمر گزر جائے گی، شادی کرلو، ایسا کچھ نہیں ہوتا۔جب آپ کا دل کہے کہ بس یہ ہی ہے وہ شخص تو اس وقت شادی کریں۔
اُن کاکہناتھاکہ شادی کےمعاملےمیں جوبھی کوئی آپ پردباؤڈالےکہ شادی کرلوجلدی کروتواس کونظراندازکریں،کہیں کہ آرام کرو اور مجھے بھی سکون لینے دو۔ شادی میں جلدی نہ کریں۔
واضح رہے کہ حنا الطاف اور آغا علی کی طلاق ہوچکی ہے جس کی تصدیق اداکار آغا علی نے خود کی تھی۔
آغا علی اور حنا الطاف کی شادی کووڈ کے دوران مئی 2020 میں ہوئی تھی جب کہ 2022 میں ان کے درمیان علیحدگی کی افواہیں گردش کرنے لگیں جسے آغا علی نے مسترد کردیا تھا۔

Leave a reply