بارش ہو گی یا خشک سردی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
19

بارش ہو گی یا خشک سردی پڑے گی؟ محکمہ موسمیات نےاہم پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں میں آئندہ چند روز میں سموگ اور دھند چھائے رہنے کا بھی امکان ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح اور رات کے اوقات میں سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان، خانیوال، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور گرد و نواح میں سموگ اور دُھند میں اضافے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے بارش کا کوئی امکان نہیں اور پہاڑوں پر ہونیوالی برفباری کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں خشک سردی پڑے گی۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے تاہم صبح کے اوقات میں کشمور، سکھر، ٹنڈو جام اور گرد و نواح میں سموگ اوردُھند پڑنے کی توقع ہے۔
اُدھرکشمیر میں موسم سرد اور خشک جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ کوئٹہ سمیت صوبے کے پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

Leave a reply