پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہماری سیاسی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہماری سیاسی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح مزید کم ہو کر ساڑھے تین فیصد (3.57) پر آنے پر پوری قوم کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف کااپنےپیغام میں گزشتہ برس میں رواں ہفتے کی نسبت آج مہنگائی کی شرح میں 39.11 فیصد کی بڑی کمی معاشی ٹیم کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے، عوام سے کئے گئے اپنے ہر وعدے پر قائم ہوں، عوام کی مشکلات کے ازالے کیلئے دن رات محنت کا عہد کیا تھا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ اللہ کے فضل و کرم اور معاشی ٹیم کی کاوشوں کی بدولت مہنگائی کی شرح گزشتہ چھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی، 4 اکتوبر 2018 کے بعد آج پرائس انڈیکس کم ترین سطح پر ریکارڈ کیا گیا۔
شہباز شریف کاکہناتھاکہ بطور خادم پاکستان اپنے کئے گئے ہر عہد پر قائم ہوں، روزگار کی فراہمی، ملکی صنعتی ترقی اور غیر ملکی سرمایہ کاری میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ملک معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ بیرون ملک سے ترسیلات زر، دوست ممالک سے سرمایہ کاری میں اضافہ، سفارتی تعلقات میں استحکام پاکستان کی ترقی کے سفر کی عکاسی ہے، پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہماری سیاسی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں، ملکی ترقی کے سفر میں تمام اسٹیک ہولڈرز اپنا مثبت کردار ادا کر رہے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان ریلوے آمدن تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
اپریل 5, 2024 -
اپر چترال: شندور پولو فیسٹیول 28 جون سےشروع ہوگا
جون 12, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔