دشمن کابزدلانہ وار:پاک فضائیہ کابھرپورجواب،5بھارتی طیارے مار گرائے

دشمن کےبزدلانہ وارکےجواب میں پاک فضائیہ نےبھرپورمنہ توڑجواب دیتےہوئے5بھارتی طیارے مارگرائےاوربریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔ بھارتی حملے میں بچے سمیت26شہری شہیدجبکہ 46زخمی ہوئے۔
بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔
بھارتی حملے کےجواب میں پاک فوج نے بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے بلآخر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔
وزیردفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق مار گرائے گئے طیاروں میں 3 رافیل، ایک مگ 29 اور ایس یو 30 شامل ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ پاک فضائیہ نے بھارت کا ایک اور رافیل طیارہ مار گرایا، ایوانتی پورا کے جنوب مغرب میں 17 ناٹیکل میل میں بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا گیا۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہےکہ پاک فوج نےجوابی کارروائی میں بھارت کابریگیڈ ہیڈکوارٹرتباہ کردیا۔بھارتی میڈیا نے اپنے تین طیارے مار گرائے جانے کی تصدیق کردی ہے۔پاکستان کی جانب سے دندان شکست جواب کے بعد بھارت نے شکست تسلیم کرلی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے5 طیارے اور ایک ڈرون مار گرایا ہے، پاکستانی فوج نے دشمن کی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کیا، بھارت نے سفید جھنڈالہرا کر اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔
عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ سفید جھنڈا لہرانا بھارتی میڈیا کی بھی شکست ہے، بھارت تحقیقات سے ہمیشہ بھاگتا رہا، آج بدلہ لینے آیا اور بھاگ گیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حملے میں کتنا نقصان ہوا کچھ دیر میں تفصیلات سامنے آجائیں گی، ہم نے آج ملکی اور عالمی میڈیا کے ساتھ مریدکے اور بہاولپور جانا تھا، بزدل دشمن نے مساجد، خواتین اور بچوں کو نقصان پہنچایا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی حملے سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو آگاہ کر دیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مستقل مندوب نے سلامتی کونسل کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا، پاکستان مناسب وقت اور مقام پربھارتی جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی میزائل اسٹرائیک نے ایل او سی پر دودنیال سیکٹر میں دشمن کی پوسٹ تباہ کردی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے برنالہ سیکٹر میں بھارت کا ڈرون مار گرایا۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی نےپارٹی کےمالی امورکیلئےفنانس بورڈتشکیل دےدیا
جنوری 14, 2025 -
دوسرے روز سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
فروری 21, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔