بہادرافواج نےبھارت کےحملےکاجواب دیکرتاریک رات کوچاندنی رات بنادیا، وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ بہادرافواج پاکستان نےبھارت کےمکروہ حملےکامنہ توڑجواب دے کرتاریک رات کوچاندنی رات بنادیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ ایوان کےتمام سیاسی پارٹیزکےاکابرین ،ممبران اورسپیکرکومبارکباد دیتا ہوں،دشمن نےگزشتہ رات ماضی کی طرح چھپ کر پاکستان پرحملےکی ناپاک کوشش کی،بھارتی حملےمیں ہمارےبچوں اورخواتین سمیت کئی پاکستانی شہید ہوگئے۔اللہ شہداکےدرجات بلنداورجنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے ۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ بہادرافواج پاکستان نےبھارت کےمکروہ حملے کا منہ توڑجواب دیا،افواج پاکستان نےتاریک رات کوچاندنی رات بنادیا، بھارت کےناجائزقبضے میں22 اپریل کو پہلگام میں افسوسناک واقعہ ہوا،پہلگام حملے کےفوری بعد10منٹ میں ہی ایف آئی آردرج کرلی گئی،کچھ دنوں پہلے دہشتگردوں نےجعفرایکسپریس پرحملہ کیا،ٹرین ہائی جیک کرنیوالوں کے تانے بانے بھارت سےملتے تھے، دنیا کے مختلف ممالک کےسربراہان اوراعلیٰ حکام سےہماری گفتگوہوئی۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ ترکیہ کےدورےپرگیاتواسی پہلگام واقعےکی اطلاع انقرہ میں ملی،میں نےواضح کیا پہلگام واقعےسےپاکستان کادوردورتک تعلق نہیں، ہم نےپہلگام واقعےپرعالمی سطح پرتحقیقات میں تعاون کی پیشکش کی،ہم نےکہا پاکستان تحقیقات میں بھرپورتعاون کرےگا،شفاف تحقیقات سےدودھ کادودھ اورپانی کاپانی ہوگا۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ پاکستان پر حملے میں ہندوستان کے 80 جہاز شریک تھے، بھارت نے آزاد کشمیر میں سیالکوٹ کے علاقوں پر حملہ کیا، پاکستان کے عقاب مکمل تیاری میں تھے جوں ہی ہندوستان کے جہازوں نے پے لوڈ گرایا عقاب جھپٹے اور پانچ جہاز مار گرائے، پاکستان کو بڑی عزت ملی۔
سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری
مئی 17, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔