جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوتامودی جارحیت دہراتا رہے گا، مشعال ملک

0
7

کشمیری حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےکہاہےکہ جب تک کشمیرکامسئلہ حل نہیں ہوتامودی جارحیت دہراتارہےگا۔
کشمیری حریت رہنمایاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کاگفتگوکرتےہوئےکہنا تھا کہ بھارت نےپاکستان اورآزادکشمیرمیں سویلینزکوٹارگٹ کیا، بھارت کے وزیراعظم کامؤقف مایوس کن ہے،وہ ابھی بھی الزام تراشی پرلگے ہوئے ہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ جب تک کشمیرکامسئلہ حل نہیں ہوتامودی جارحیت دہراتا  رہے  گا، جو بھی  ڈائیلاگ ہو اس  میں  حریت قیادت کی فوری رہائی کامطالبہ ہونا چاہیے، جینواسمیت جہاں کہیں بھی ڈائیلاگ ہوحریت قیادت کوشامل کیاجائے،مذاکرات کاایک ٹائم فریم ہوناچاہیے۔

Leave a reply