سیاسی قیادت ہو یا عسکری سب نے ایک ہو کر ملک کا دفاع کیا،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت ہو یا عسکری قیادت سب نے ایک ہو کر ملک کا دفاع کیا۔
کالا شاہ کاکو میں گندم انیشیٹو پروگرام کے تحت ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو،پاک افواج نے بنیان مرصوص کے تحت بھارت کو شکست سے دوچار کیا، قوم نے افواج پاکستان کی سپورٹ میں اپنا حصہ ڈالا، یہ جنگ صرف سرحدوں کی نہیں نظریات اور جذبے کی جنگ تھی، قوم پر فخر ہے، پوری قوم نے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، پاک افواج زندہ باد تو پاکستان زندہ باد ہے۔
مریم نوازکامزیدکہناتھاکہ پاکستان کا امن ہماری ریڈ لائن ہے، تمام سیاسی قیادت کیلئے پاکستان ریڈ لائن ہونی چاہیے،نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہوگی، نفرت کی سیاست کے خاتمے سے ملک ترقی کرے گا۔ ملک ہے تو خوشحالی ہے، اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے، وزیراعظم اور آرمی چیف کو عظیم فتح پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
اُن کاکہناتھاکہ سیاسی قیادت ہو یا عسکری قیادت سب نے ایک ہو کر ملک کا دفاع کیا۔ پاکستان کی معیشت میں حیران کن استحکام دیکھنے میں آیا، مہنگائی میں کمی سے بازاروں میں اشیائے خورونوش سستے داموں مل رہی ہیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی قیمتوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔
وزیراعلیٰ کاکہنا تھا کہ دنیا کے بڑے اخبار آج لکھ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ایک معجزہ بن گئی ہے، ایک ہزار کسانوں کو مبارکباد جنہوں نے تاریخی گندم اگائی، آج انہیں مفت ٹریکٹر مل رہا ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ کسان کو زرعی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں، زرعی شعبے کی ترقی پنجاب حکومت کی ہمیشہ سے ترجیح رہی، کسان خوشحال تو پاکستان خوشحال ہوگا، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے، جس نے 10 ایکڑ پر گندم لگائی اسے فی ایکڑ 5 ہزار کے حساب سے 50 ہزار دیئے جا رہے ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔