گوگل کے نئے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم میں کیا کچھ نیا ہوگا؟

0
4

گوگل صارفین کیلئے اہم خبر،گوگل کے نئے اینڈرائیڈ 16 آپریٹنگ سسٹم میں کیا کچھ نیا ہوگا؟تفصیلات سامنے آ گئیں۔
گوگل کی جانب سے ہر سال اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن متعارف کرایا جاتا ہے۔2025 میں بھی اینڈرائیڈ 16 کے نام سے نیا آپریٹنگ سسٹم اگلے ماہ جون میں متعارف کرایا جائے گا۔
گوگل کی جانب سے اس سال سالانہ ڈویلپر کانفرنس سے قبل پہلی بار اینڈرائیڈ شو کے نام سے ایک ایونٹ کا انعقاد کیا گیا ،جس میں اینڈرائیڈ 16 کے فیچرز کے بارے میں بتایا گیا۔گوگل کے اس نئے آپریٹنگ سسٹم میں کافی کچھ صارفین کو دستیاب ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے میٹریل 3 ایکسپریسیو ڈیزائن مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔اس سال کمپنی کی جانب سے نیچرل انیمیشن کو یوزر انٹرفیس کے ہر حصے میں شامل کیا جا رہا ہے۔
درحقیقت فون سکرولنگ، ہیپٹیک رمبل اور دیگر روزمرہ کے فیچرز کا استعمال کا تجربہ نیا محسوس ہوگا۔اسی طرح اپ ڈیٹڈ ڈائنک کلر تھیمز اور ٹائپو گرافی میں بھی تبدیلیاں نظر آئیں گی۔
گوگل کی جانب سے ایک نیا لائیو اپ ڈیٹس فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے، تاکہ نوٹیفکیشنز کی رئیل ٹائم ٹریکنگ آسان ہو جائے۔اس کے علاوہ اینڈرائیڈ فونز کیلئے 3 نئے بہترین سکیورٹی فیچرز بھی نئے آپریٹنگ سسٹم کا حصہ بنائے جا رہے ہیں۔اینڈرائیڈ 16 میں ایڈوانسڈ پروٹیکشن موڈ کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے، نیز میل وئیر سے تحفظ کیلئے زیادہ سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Leave a reply