میڈیکل کی تعلیم میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری

0
4

میڈیکل کی تعلیم میں داخلہ لینے کے خواہش مند طلبا و طالبات کیلئے خوشخبری ،پاکستان میڈیکل ڈینٹل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میرٹ ایمنسٹی کی منظوری دیدی۔
پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ ڈی سی) نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کیلئے 5 فیصد میرٹ کو کم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پی ایم ڈی سی نے تمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹیوں کیلئے میریٹ میں 5 فیصد کی ایمنسٹی کی منظوری دیدی ہے۔
اعلامیے کے مطابق سندھ اور پنجاب میں نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز کی خالی نشستوں کے پیش نظر ایک بار کی رعایت دی گئی ہے اور یہ سہولت صرف تعلیمی سال 2024-25 کیلئے دی گئی ہے۔
ترجمان پی ایم ڈی سی کا کہنا ہے کہ آئندہ کسی داخلہ سیشن کیلئے یہ مثال نہیں بنے گی ۔آپ کو بتاتے چلیں کہ میرٹ پر ایمنسٹی دینے کا فیصلہ رواں ماہ 13 مئی 2025 کو کیا گیا، تاکہ خالی نشستوں پر اہل امیدواروں کو موقع مل سکے۔ ایمنسٹی ملنے کی خوشخبری پر ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلبا و طالبات نے اظہار ِ مسرت کیا ہے۔

Leave a reply