ٹرمپ کااپیل کمپنی کوبھارت کےحوالےسےبڑاانتباہ

0
2

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےاپیل کمپنی کوبھارت کے حوالے سے بڑا انتباہ کردیا۔
امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نےاپیل کمپنی سےبھارت میں آئی فونزتیارنہ کرنے کا ایک بارپھرمطالبہ کردیا۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق امریکی صدرٹرمپ کاکہناتھاکہ آئی فونزصرف امریکامیں تیارکیے جائیں،بھارت میں نہیں،بھارت میں فونزکی تیاری جاری رکھی تو25فیصدٹیکس دیناہوگا،اگرآئی فون امریکا میں پروڈکٹ بناتاہےتواس پرکوئی ٹیرف نہیں ہوگا،آئی فون کمپنی پلانٹ لگانےبھارت جارہی تھی ،میں نے کہااس پرٹیرف لگےگا۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کےمطابق ٹرمپ کامزیدکہناتھاکہ ہم امریکامیں بہت زیادہ ملازمتیں پیدا کر رہےہیں،دوسرےممالک ہمیں مصنوعات بیچتےہیں ہمارےلوگوں کونوکریاں نہیں دیتے،ہم مستقبل قریب میں امریکی شہریت کاراستہ بتانےجارہےہیں،یورپ کےساتھ ہمارابڑاخسارہ ہے،یورپی یونین امریکا کو لاکھوں کاریں بیچتےہیں،ہمیں یورپی یونین میں کاریں بیچنےپربنیادی طورسےروک دیا گیا، جواچھانہیں ،یورپی یونین نےامریکاسےبہت فائدہ اٹھایا،اب ایسانہیں ہوگا۔
امریکی صدرکاکہناتھاکہ میرےٹیرف سےوہ اپنی کمپنیوں کوپلانٹ لگانے امریکا بھیجیں گے،اگروہ اپناپلانٹ امریکامیں لگائیں توان پرکوئی ٹیرف نہیں ہوگا، اگرکوئی امریکامیں پلانٹ لگاناچاہےتومیں اس سےبات کر سکتاہوں،یورپی یونین کیاکرےگا میں نہیں جانتا،ہم دیکھیں گےکہ آگےکیاہوتاہے،لیکن ٹیرف یکم جون سے لگ جائےگا،یورپی یونین ہم سےفائدہ اٹھانےکےلئےایک ہوگیا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ہم نےچین کےساتھ ایک معاہدہ کیاہے،ہمارےپاس واقعی حیرت انگیزسودےہیں،یورپی یونین کاواحدمقصدہمیں نقصان پہنچانانہیں بلکہ ہمارافائدہ اٹھاناتھا،مجھےیقین ہےکہ اب یورپی یونین معاہدہ کرناچاہتاہے۔

Leave a reply