پاکستان مہنگائی میں کمی کاہدف پوراکرے،آئی ایم ایف

0
3

بین الاقوامی مالیتی فنڈز(آئی ایم ایف)نےپاکستان پرمہنگائی کاہدف پورا کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے مہنگائی پانچ سےبڑھاکرسات فیصدتک کرنےپرزوردیا۔
پاکستان اوربین الاقوامی مالیت فنڈز(آئی ایم ایف )کےدرمیان مذاکرات کااعلامیہ جاری کردیاگیا۔
اعلامیہ کےمطابق آئی ایم ایف مشن کادورہ پاکستان مکمل ہوگیا،آئی ایم ایف کے مشن کےدورے کا آغاز 19مئی سےہوا،دورےکامقصدپاکستان میں آئندہ بجٹ کی حکمت عملی میں مشاورت تھا،مالی سال2025-26کےبجٹ پرحکام سےتعمیری بات چیت ہوئی،پاکستان کاپرائمری سرپلس کاہدف1.6فیصدمقرر، آئندہ دنوں میں بجٹ پرمزیدبات چیت جاری رہےگی۔
اعلامیہ میں کہاگیاکہ پروگرام کےتحت مالی نظم وضبط برقراررکھاجائےگا،آئی ایم ایف کےساتھ توانائی کےشعبےمیں اصلاحات پربھی گفتگوہوئی،آئی ایم ایف نےمہنگائی کوپانچ سےسات فیصدہدف میں لانے پر زور دیا،زرمبادلہ ذخائرکی بحالی اورشرح مبادلہ میں لچک لاناہوگی،اگلاآئی ایم ایف جائزہ 2025کی دوسری ششماہی میں متوقع ہے۔ اصلاحات کےلئےپاکستانی حکام پراعتمادہے۔
نمائندہ آئی ایم ایف نتھن پورٹر کاکہناتھاکہ آئندہ مالی سال کےبجٹ میں ٹیکس آمدن بڑھائی جائے،آئی ایم ایف چاہتاہےکہ آئندہ بجٹ میں اخراجات کی ترجیحات پرمشاورت ہو۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاہےکہ پاکستان میں توانائی کی لاگت کم کرنےکےلئےبات چیت ہوئی،معاشی ترقی کی شرح بڑھانےکیلئےبنیادی اصلاحات پربھی مشاورت ہوئی،معاشی پالیسی مضبوط اوردیرپا بنانے کیلئے زور دیاگیاتاکہ کوئی خلانہ رہے، معاشی پالیسی کےلئےمانیٹری پالیسی سخت بنائی جائے،اسٹیٹ بینک افراط زر کو مدنظررکھتےہوئےمانیٹری پالیسی بنائے،دورہ پاکستان میں وفاقی اورصوبائی حکومتوں کےتعاون کے مشکورہیں۔تعمیری بات چیت کرنےپرحکومت پاکستان کی کوششوں کوسراہتےہیں۔

Leave a reply