
کینیڈا نے جی 7سربراہی اجلاس سے مودی کی چھٹی کرادی ۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو رواں ماہ کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اب تک باضابطہ دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔
بھارتی وزیراعظم نریندرمودی ممکنہ طور پر چھ سال میں پہلی بار اس اہم عالمی اجلاس سے غیر حاضر رہیں گے۔کینیڈا کی میزبانی میں جی 7 اجلاس 15 سے 17 جون 2025 کے دوران منعقد ہوگا، جس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر دعوت دی بھی گئی تو مودی کا شرکت کرنا مشکوک ہے، خاص طور پر اس وقت جب بھارت کو یقین نہیں کہ کینیڈا کی نئی حکومت خالصتان تحریک کے حوالے سے بھارت کے تحفظات کو سنجیدگی سے لے گی یا نہیں۔
دوسری جانب کینیڈین حکومت یا جی 7 کانفرنس کے ترجمان نے اب تک اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ آیابھارتی نریندر مودی کو دعوت دی جائے گی یا نہیں دی جائے گی۔یہ صورت حال دونوں ممالک کے درمیان جاری سفارتی کشیدگی اور خالصتان تحریک پر اختلافات کے تناظر میں مزید تناؤ کا باعث بن سکتی ہے۔
ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی روکنےکا پھرکریڈٹ لے لیا
مئی 31, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پاکستان میں بھی آج عالمی یوم خاندان منایا جا رہا ہے
مئی 15, 2024 -
پاکستان اوربیلاروس کےمابین فوجی تعاون سمیت متعددمعاہدے
اپریل 11, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔