
ایئرانڈیاطیارہ حادثے کی ایک ہفتہ قبل پیشگوئی کس نےکی تھی؟ نام سامنےآگیا۔
بھارت کی ایک خاتون نجومی نے احمد آباد میں ہونے والے ایئر انڈیا کے بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارے کے افسوسناک حادثے کی ایک ہفتہ قبل پیشگوئی کردی تھی۔
خاتون نجومی ’آسٹو شرمستا‘کی 5 جون کو سوشل میڈیا پر کی گئی ویڈیو دوبارہ سے وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے ایسی پیشن گوئی کی تھی جو حیران کن طور پر پوری ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نجومی نے زور دیکر خبردار کیا کہ میں اب بھی 2025 میں ایک بڑے فضائی حادثے کی اپنی پیش گوئی پر قائم ہوں۔ اس ویڈیوز پر سوشل میڈیا صارفین نے خاتون نجومی کی صلاحیتوں اور مہارت کی تعریف کرتے ہوئے پیشن گوئی درست ہونے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے خاتون نجومی سے پوچھا کہ آخر آپ اتنی درست پیشن گوئی کیسے کرلیتی ہیں۔ یہ حیران کن ہے۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ آپ کی پیش گوئیاں ہمیشہ اتنی درست کیسے ہوتی ہیں؟ آپ کے پاس بہت ہی کوئی خاص طاقت ہے۔
خیال رہے کہ دوروزقبل ایئر انڈیا کی لندن جانے والی پرواز احمد آباد سے ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گئی جس میں 242 افراد سوار تھے اور صرف ایک مسافر زندہ بچ سکا۔ہلاک ہونے والوں میں 53 برطانوی، 7 پرتگالی، ایک کینیڈی اور 169 بھارتی شہری تھے جن میں دو شیر خوار بچے بھی شامل ہیں۔طیارہ ایک میڈیکل ہاسٹل پر گرا جہاں مقیم51طلبا حادثے میں ہلاک ہوگئے۔
یورپین یونیورسٹیوں میں سکالرشپ پر ماسٹرز ڈگری کا سنہری موقع
اکتوبر 13, 2025غزہ امن معاہدہ:حماس نے7یرغمالی ریڈکراس کے حوالے کردئیے
اکتوبر 13, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر
مئی 24, 2024 -
پیرس اولمپکس کیلئے پاکستانی دستہ فائنل کر لیا گیا
جولائی 10, 2024 -
احتجاج اور توڑ پھوڑ پر درج مقدمات کا معاملہ
مارچ 28, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔