عوام اپنےمینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،بیرسٹرسیف

0
107

مشیراطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف  نے کہا ہے کہ عوام اپنے مینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔
اپنےایک بیان میں مشیراطلاعات خیبرپختونخوابیرسٹرسیف کاکہناتھاکہ بانی پی ٹی آئی سےمشاورت کے بغیرکےپی کابجٹ منظورنہیں ہوگا،عوام نےبانی پی ٹی آئی کےنظریےکوووٹ دیاہے،بجٹ بھی انکی مشاورت سےمنظورہوگا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ عوام اپنےمینڈیٹ کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے،خیبرپختونخوااسمبلی تحلیل کرنےکااختیارصرف وزیراعلیٰ کےپاس ہے ،وزیراعلیٰ جب چاہیں اسمبلی تحلیل کرسکتےہیں،کےپی واحدصوبہ ہےجہاں فارم 45کی بنیادپرحقیقی حکومت قائم ہے۔

Leave a reply