
پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نےفیشن برانڈکےمالک زین احمدکےساتھ شادی کرلی۔
پاکستان کی مشہور گلوکارہ آئمہ بیگ نے فیشن برانڈ کے معروف مالک زین احمد کے ساتھ شادی کر لی ہے۔اس سے قبل شوبز سے متعلق کچھ سوشل میڈیا پیجز پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ دونوں کینیڈا میں شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ اس حوالے سے ان کی شادی کی تقریبات کی تصاویر، جن میں دونوں کو عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے، تیزی سے وائرل ہو رہی تھیں۔
اب آئمہ بیگ اور زین احمد نے خود انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر شیئر کر کے ان خبروں کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔
آئمہ بیگ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھاکہ میں نے کل رات اپنے بہترین دوست سے شادی کر لی، الحمدللہ۔ اب بھی یہ سب خواب جیسا لگ رہا ہے کہ واقعی یہ لمحہ آ گیا۔
انہوں نے اپنے مداحوں سے نیک خواہشات اور دعاؤں کی درخواست کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک نئے سفر کی شروعات ہے، ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے۔
اس کے ساتھ انہوں نے دل والے ایموجیز بھی شامل کیے۔تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ کئی فینز ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
اعجازاسلم نےعدنان صدیقی کااہم رازبتادیا
مارچ 14, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹخنےمیں فریکچر،صائم ایوب دوسرےٹیسٹ سےباہر
جنوری 4, 2025 -
فیک ویڈیوکیس:عدالت کاایف آئی اےکی رپورٹ پراظہارناراضگی
ستمبر 5, 2024 -
راولپنڈی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کا معاملہ
اپریل 19, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔













