پنجاب میں سیاحت کے فروغ کا سلسلہ، نئی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ

0
101

پنجاب کے سیاحتی مقامات پر عالمی اور مقامی سیاحوں کی توجہات حاصل کرنے سیاحت کے فروغ اور سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کے لیے نئی ایپ متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی معیار کی ایپ میں سیاحوں کو تمام معلومات ایک کلک پر دستیاب ہوں گی۔
ذرائع کے مطابق میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم ایپ میں 170 ٹورازم سائٹس کو گوگل کوآرڈینیٹس کے ساتھ شامل، ورچول سہولیات بھی دستیاب ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر میگنیفیسنٹ پنجاب ٹورازم ایپ تیارکرلی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز آج ورلڈ ٹورازم ڈے پر ایپ کا باقاعدہ افتتاح کریں گی، محکمہ سیاحت پنجاب نے پی آئی ٹی بی سے نئی ایپ تیار کروائی ہے، جس میں ورچوئل اکسپیرینس کے لیے ایپ میں اے آر/ وی آر کی سہولت موجود ہوں گی ،جبکہ سیاح ایپ سے منسلک ہوکر کسی بھی سیاحتی مقام کا ورچول وزٹ کرسکے گا سیاح ہوٹلز اور ریسٹورینٹس کی بکنگ ایپ کے ذریعے کر سکیں گے،اور آن لائن ٹیکسی بک کروانے کے لئے بھی متعلقہ کمپنیز کے ساتھ معاہدہ کر دیا گیا، ایپ کے ذریعے کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی نمبرز پر رابطہ بھی کیا جا سکے گا۔

Leave a reply