ایمرٹس ایئر لائن کی مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

0
14

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،دنیا کی نامور ایئرلائن ایمرٹس نے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔
ایمریٹس نے امریکی مسافروں سے درخواست کی ہے کہ ہوائی اڈے پر تاخیر کے پیشِ نظر فلائٹ سے کم از کم 4 گھنٹے قبل پہنچ جائیں۔ایئرلائن نے امریکا سے روانہ ہونیوالے مسافروں پر زور دیا ہے کہ وہ سکیورٹی سکریننگ کے اوقات میں توسیع کی وجہ سے اپنی طے شدہ پروازوں سے چار گھنٹے پہلے ہوائی اڈوں پر پہنچ جائیں۔یہ ایڈوائزری ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب امریکا میں شٹ ڈاؤن کے باعث ملک بھر کے ایئرپورٹس پر مسافروں کا رش اور آپریشنل چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔
ایئر لائن نے اپنے مسافروں سے کہا ہے کہ ایمریٹس کے کسی بھی امریکی گیٹ ویز سے روانہ ہونیوالے صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی طے شدہ پرواز کی روانگی سے کم از کم 4 گھنٹے پہلے ہوائی اڈے پر پہنچ جائیں ،کیونکہ سکیورٹی سکریننگ کے اوقات میں وقت زیادہ لگ رہا ہے۔ایمریٹس ایئر لائن امریکا کے بڑے شہروں بشمول نیویارک، لاس اینجلس، بوسٹن، شکاگو، ڈلاس، ہیوسٹن، میامی ،اورلینڈو، سان فرانسسکو، سیئٹل اور واشنگٹن ڈی سی سے پروازیں چلاتی ہے۔

Leave a reply