جنگی اختیارات کی خلاف ورزی کاالزام ،امریکی وزیر جنگ کیخلا ف مواخذے کی کارروائی شروع

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے خلاف مواخذے کی قرارداد کانگریس میں پیش کردی گئی، جس پر بدھ کو ایوان نمائندگان میں ووٹنگ ہوگی۔
ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے وزیر جنگ پر جنگی اختیارات کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
تھامس میسی نے ایوان نمائندگان میں مواخذے کے حق میں اپنے الزامات پڑھ کر سنائے۔
ڈیموکریٹ رہنما حکیم جیفریز نے بھی امریکی وزیر جنگ کے مواخذے کی حمایت کا اعلان کردیا ہے۔















