اداکارہ نادیہ خان کاانڈین گانےپرڈانس ،سوشل میڈیاصارفین کی تنقید

0
44

پاکستان کی سینئر اداکارہ و ٹی وی میزبان نادیہ خان بیٹے کے ساتھ انڈین گانے پرڈانس کرنےکی وجہ سےسوشل میڈیاصارفین کی تنقیدکی زد میں آگئیں۔
حال ہی میں اداکارہ نادیہ خان نے اپنی فیملی کے ساتھ ایک مہندی کی تقریب میں شرکت کی۔اُنہوں نےسوشل میڈیاپلیٹ فارم انسٹاگرام پرایک ویڈیوشیئرکی جس میں وہ بھارتی گانے’’سینوریٹا‘‘ پر اپنے بیٹے کے ساتھ ڈانس کر رہی ہیں۔
اداکارہ کے اس ڈانس ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
واضح رہے حال ہی میں نادیہ خان نے گلوکار طلحہ انجم کو بھارتی پرچم لہرانے پر تشدید تنقید کی تھی ، جس کی وجہ سے نہ صرف عوام بلکہ شوبز انڈسٹری کے فنکاروں کی جانب سے بھی نادیہ خان کو آڑے ہاتھوں لیا گیا تھا۔

Leave a reply