انسٹا گرام میں صارفین کیلئے ایک انتہائی کارآمد فیچر کی آزمائش

سوشل میڈیاصارفین کیلئے خوشخبری، انسٹا گرام کی جانب سے صارفین کیلئے ایک نئے اور کارآمد فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق انسٹا گرام کی جانب سے محدود صارفین میں پوسٹس کیپشنز میں کلک ایبل لنکس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔انسٹا گرام میٹا کی ایسی ایپ ہے، جس میں ابھی کسی پوسٹ پر کسی باہری ویب سائٹ کے کلک ایبل لنک کو پوسٹ کرنا ممکن نہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا، تاکہ وہ اپنی ویب سائٹس کی ٹریفک کو انسٹا گرام سے بڑھا سکیں۔
رپورٹ کے مطابق اس آزمائش کے دوران ابھی ایک صارف ایک ماہ کے دوران 10 لنکس کو اپنی پوسٹس میں ایڈ کرسکتا ہے۔میٹا کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ کمپنی کی جانب سے کیپشن لنکس کی آزمائش کی جا رہی ہے۔
میٹا کے ترجمان کے مطابق یہ آزمائش میٹا ویریفائیڈ کے سبسکرائبرز میں کی جا رہی ہے؛البتہ یہ بتانے سے گریز کیا کہ اس فیچر کو کب تک متعارف کروایا جائے گا اور کیا یہ تمام صارفین کو دستیاب ہوگا یا صرف ویریفائیڈ صارفین کو ہی دستیاب ہوگا۔
ذِہن نشین رہے کہ جب سے انسٹا گرام کو متعارف کروایا گیا ہے، اس فوٹو شیئرنگ ایپ میں کلک ایبل لنکس کو کیپشن میں ایڈ کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔یہی وجہ ہے کہ اب کارآمد فیچر کی آزمائش پرانسٹاگرام صارفین نے اظہارِ مسرت کیا ہے۔















