بافٹاایوارڈز2026:One Battle After Anotherفلم نے6 بافٹا ایوارڈز جیت لیے

ایکشن کامیڈی تھرلرفلم ون بیٹل آفٹر آندر(One Battle After Another) نےسب سےزیادہ6 بافٹا ایوارڈز جیت لیے۔
فلم نے’’بہترین فلم‘‘ اور پال تھامس اینڈرسن کے لیے ’’بہترین ہدایت کار‘‘ سمیت کئی بڑے زمروں میں کامیابی حاصل کی۔
اسے بہترین ماخوذ اسکرین پلے، بہترین سینماٹوگرافی، بہترین ایڈیٹنگ اور شان پین کو بہترین معاون اداکار (Best Supporting Actor) کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
یہ فلم اس سال 14 نامزدگیوں کے ساتھ سب سے آگے تھی، جس کے بعد اس نے 6 ایوارڈز جیت کر اپنی برتری ثابت کی۔















