سونا اور چاندی سستے، فی تولہ سونا 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے پر آ گیا

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد خریداروں کو کچھ ریلیف ملا ہے۔
صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 52 ہزار 936 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونا 2 ہزار 70 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 87 ہزار 615 روپے کا ہو گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہونے کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر پر آ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی تولہ چاندی 144 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 359 روپے پر آ گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 123 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 268 روپے میں فروخت ہونے لگی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 68.80 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا
جولائی 29, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پنجاب سے 45 لاکھ ٹن گندم کے غائب ہونے کا انکشاف
جولائی 6, 2026 -
دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ جہاں ایک کیلا 1800 روپے کا ہے
اپریل 29, 2025
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














