مسلسل مہنگاہونےکےبعدسونےکی قیمت میں کمی

مسلسل مہنگا ہونےکےبعدمقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں کمی ریکارڈکی گئی ۔
سونےکوشادی بیاہ ودیگرتقریبات پربناؤسنگھارکےلئےاستعمال کیا جاتا ہے، مگر مہنگائی کےاس دورمیں یہ خواہش صرف ایک خواب ہی بن گیاہے۔کیونکہ مہنگائی کی وجہ سےغریب ہویاامیرسب پریشان ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرکی مقامی مارکیٹ میں 24قیراط کےحامل فی تولہ سونےکی قیمت میں 13ہزار 900روپے کمی ہونےسےفی تولہ سونا5 لاکھ49ہزار 962 روپےکی سطح پرآگیا ۔جبکہ دس گرام سونےکی قیمت 11,917 روپے کی کمی سے 4 لاکھ71ہزار 503 روپے ہوگئی ۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 1146روپےکم ہوکرفی تولہ چاندی8904روپےکی ہوگئی،اسی طرح 10گرام چاندی کی قیمت983روپے کی کمی سے 7,633 روپے ہوگئی ۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں 139ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 5272ڈالر پر آگیا،عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت84.20ڈالر پر آگئی۔















