حکومت نےبسنت کیلئےضابطہ اخلاق جاری کردیا

0
24

شہریوں کوبسنت پرکن چیزوں پرعمل کرناہوگا،حکومت نےضابطہ اخلاق جاری کردیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہےکہ لاہورمیں بسنت پراشتعال انگیزی روکنے کے لئےمختلف پابندیاں نافذہیں۔جن کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق بسنت کےموقع پرمذہبی ہم آہنگی اورامن عامہ برقرار رکھنے کیلئےبعض پابندیاں عائدکی گئی ہیں،جن میں پتنگوں پرمقدس کتب ،مذہبی مقامات،کسی شخصیت کی تصویرلگانےپرپابندی ہے۔جبکہ کسی ملک یاسیاسی جماعت کےجھنڈےکی تصویروالی پتنگوں پربھی پابندی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ مذہبی وسیاسی نقش ونگاروالی پتنگوں کی تیاری،خریدوفروخت اوراستعمال پرپابندی ہے،بغیرتصویریک رنگی یاکثیررنگی گڈااورپتنگ استعمال کرنےکی اجازت ہے،دفعہ 144کی خلاف ورزی پرقانون نافذکرنے والے ادارےسخت کارروائی کریں گے۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ دھاتی تاراورنائلون ڈورکےاستعمال پرمکمل پابندی عائدہے،لاہورمیں بسنت کے دوران موٹرسائیکل پرسیفٹی راڈکااستعمال لازم ہے،صرف قانون کےمطابق پتنگ بازی کاسامان شہرمیں آئےگا،ممنوعہ سامان فوری ضبط ہوگا،ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کی نمائش پرمکمل پابندی ہوگی۔

Leave a reply