حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ کردیا

0
6

مہنگائی سےمارےعوام کےلئےاہم خبر،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑااضافہ کر دیا۔نوٹیفکیش جاری کردیاگیا۔
پاکستان میں ہرپندرہ روزبعدپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا جاتا ہے جس میں کبھی عوام کو ریلیف دیاجاتاہےاورکبھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکےعوام کی مشکلات میں اضافہ کیا جاتاہے۔
پیٹرولیم ڈویژن سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے اوگرا کی سفارشات کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیاہے۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266روپے 17 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔
اعلامیےمیں بتایاگیاہےکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 16پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔جس کےبعدڈیزل کی نئی قیمت 280 روپے 86پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی۔

Leave a reply