مستحق فنکاروں کیلئے حکومت نےماہانہ وظیفےکااعلان کردیا

پنجاب حکومت نےمستحق فنکاروں کیلئے ماہانہ وظیفےکااعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نےفنکاروں کومالی تحفظ دینےکےلئے خصوصی فنڈز قائم کرکرنےکافیصلہ کرلیا۔
یہ پروگرام پنجاب آرٹسٹ خدمت کارڈ کے ذریعے فنکاروں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے مرتب کیا گیا ہے، اہل فنکاروں کو ماہانہ 5,000 روپے وظیفہ فراہم کیا جائے گا، ابتدائی مرحلے میں 63 مستحق فنکاروں کو فی کس 15,000 روپے ادا کیے گئے۔
وظیفہ کی ادائیگی بینک آف پنجاب کے ذریعے ہوگی، پروگرام کے لیے سال کے آغاز میں درخواستیں طلب کی گئیں جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 2,702 درخواستیں موصول ہوئیں۔















