ریکارڈنگ کے دوران ہراسگی کا معاملہ، سنگیتانے اعلیٰ حکام سےاپیل کردی

0
87

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف ہدایت کارہ سنگیتا کے ڈرامے کی ریکارڈنگ رکوا دی گئی، جس پر ہدایتکارہ نےاعلیٰ حکام سےملزمان کیخلاف کارروائی کی اپیل کردی ۔
ہدایت کارہ سنگیتاکاپریس کانفرنس کرتےہوئےکہناتھاکہ ڈرامہ بلھے شاہ بنا رہی ہوں اور احمد جہانگیر نامی وکیل مجھے بلیک میل کر رہا ہے ، وہ وکیل کہتا ہے کہ یہ ڈرامہ میرا ہے ، اس کے پاس نہ تو کوئی کاپی رائٹ ہے اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے ۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ ڈرامے کو میرے شوہر طارق میندرو پرڈیوس کر رہے ہیں ، سیٹ پر اداکارہ صائمہ کو حراساں کیا گیا،ڈرامے کی ریکارڈنگ پر آئے مسلح ہوکر سیٹ توڑ دیا اور فنکاروں کو شوٹنگ سے منع کرتے رہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اپیل ہے کہ میرے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس پر قانونی کاروائی کی جائے، میں پنجاب بار کونسل کے صدر سے اپیل کرتی ہوں کہ ایسے وکیلوں کا احتساب کیا جائے جو بلیک میل کرتے ہیں ،میں وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے اپیل کرتی ہوں کہ میرے ساتھ ہونے والے واقعے پر نوٹس لیں ،میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے بھی اپیل کرتی ہوں کہ وہ بھی نوٹس لیں ۔
دوسری جانب فلم سازسید نورکاکہناتھاکہ صائمہ ایک بہادر خاتون ہے اس نے جو جھیلا وہ وقت بھول نہیں سکتے،وزیراعلیٰ پنجاب کو اس پر ایکشن لینا چاہیے ، ہمیشہ کڑا وقت دیکھا ہے کئی بار شوٹنگز کرنے گئے تو بہت کچھ برداشت کیا اب وکیل ہمیں حراساں کر رہے ہیں۔

Leave a reply