ہانگ کانگ رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی: 128 افراد ہلاک ،متعددلاپتا

ہانگ کانگ رہائشی کمپلیکس میں خوفناک آتشزدگی کےباعث128افرادجان کی بازی ہارگئےجبکہ متعددشہری لاپتاہوگئے۔
ہانگ کانگ حکومت کےترجمان کاکہناہےکہ ہانگ کانگ میں رہائشی کمپلیکس میں لگی تاریخ کی بدترین آگ بجھادی گئی،کمپلیکس میں لگی آگ بجھانے کیلئے فائرفائٹنگ آپریشن مکمل کرلیاگیا۔
ترجمان ہانگ کانگ حکومت نےبتایاکہ ہانگ کانگ رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنےسے128افرادہلاک ہوئے،متعددلاپتاہیں۔
واضح رہےکہ بدھ کی دوپہر ضلع تائی پو کے وانگ فک کورٹ ہاؤسنگ اسٹیٹ میں آگ تیزی سے پھیلی اور 36 منزلہ آٹھ عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ تقریباً 40 گھنٹے بعد حکام نے آگ پر قابو پانے کا اعلان کیا۔
خیال رہےکہ یہ واقعہ 1948 کے بعد ہانگ کانگ کی تاریخ کا سب سے ہلاکت خیز حادثہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اینٹی کرپشن ادارے اور پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور تین افراد کو حفاظتی مواد غلط طریقے سے چھوڑنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔















