آپ سے درخواست کی تھی دشمنوں کےحلیف نہ بنیں اعانت نہ کریں،خواجہ آصف کاافغان طالبان کوپیغام

وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان طالبان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقا نی کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سے درخواست کی تھی دشمنوں کےحلیف نہ بنیں اعانت نہ کریں۔
وزیردفاع خواجہ آصف نےایکس سابقہ (ٹوئٹر)پرایک پیغام جاری کیاجس میں اُن کاکہناتھاکہ سراج الدین حقا نی صاحب آپکی ماضی کی جنگوں میں پاکستان آپ کےساتھ کھڑاتھا،آپ ہمارےمہمان رہےآپ کےخاندانوں کی دہائیوں تک مہمانداری کی،لاکھوں مہمان ابھی بھی پاک سرزمین پرپناہ گزین ہیں،ہماری پاک مٹی سے رزق کماتےہیں،آپ بمعہ خاندان ہمارےمہمان رہے،سوویت یونین کیخلاف مل کرجنگ لڑی ،آپ کااور ہماراایک ہی ہدف تھا،یہ ہدف آپ کواورہمیں امریکانےدیاتھا۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ نائن الیون کےبعدہم نیٹوکےسہولتکارضرورتھے،ہم پر امریکاکاالزام رہاکہ ہم حقانی نیٹ ورک کےسہولت کارہیں،ہم سےآپ کاپتہ پوچھاجاتاتھاکچھ یادہےآپ کو،ہم پرآپ کی سہولت کاری کاالزام سچ تھایاجھوٹ آپ ہی دنیاکوبتادیں،دونوں نورا کشتیوں میں1979سےنائن الیون تک امریکانےلفٹ کرانا بند کردی،ہم آپ کی آپس کی لڑائیں ختم کراتےرہےسب کومکہ لےجاکرصلح کراتےرہے،آپ ایک دوسرے کےخون کےپیاسےتھے،ہم نے3نسلوں کی مہمان نوازی کی ،صلہ کیاملاآپ قاتلوں کوپناہ دیں،بچوں کے قاتلوں کوسینےسےلگائیں۔
خواجہ آصف کاکہناتھاکہ آپ ہمارےگلی محلوں کوخون سےرنگنےوالوں کےحلیف بنیں،میں کابل گیاآپ سے ملاقات ہوئی تھی،ایک درخواست کی تھی دشمنوں کےحلیف نہ بنیں اعانت نہ کریں،آپ نےرقم مانگی ہم وہ بھی دینےکوتیار تھے مگر ضمانت کوئی نہیں تھی،جس نسبت سےآپ کوحقانی پکاراجاتاہےوہ بہت عظیم بزرگ تھے،اس نام کی ہی لاج رکھیں ہم آپ سےکچھ بھی نہیں مانگتے۔















