عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع

0
19

اڈیالہ جیل حکام نے عمران خان کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔
ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل جماعت علی شاہ نےانسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان کی رپورٹ پیش کی۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق عمران خان کا چیک اپ پاکستان پرزن رولز کے تحت کیا گیا،عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل رولز کے مطابق تمام طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
عدالت میں جمع رپورٹ میں طبی سہولیات کی فراہمی کی تصدیق بھی کی گئی۔
خیال رہےکہ دو روز قبل رپورٹ پیش نہ کرنے پر سپرنٹنڈنٹ جیل کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا گیا تھا،عدالت نے آج اڈیالہ جیل حکام سے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ طلب کی تھی۔

Leave a reply