ایران نےفرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کارویہ منافقانہ قراردیدیا

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نےفرانسیسی صدرایمانوئل میکرون کارویہ منافقانہ قراردیدیا۔
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کاکہناہےکہ اسرائیل نےایرانی انفراسٹرکچرپر حملےکیےتومیکرون خاموش کیوں رہے؟میکرون صرف ایران کےجوابی حملے پر فکرمندہوتےہیں۔
ایرانی وزیرخارجہ نےپینٹاگون کے200ارب ڈالرکےفنڈنگ پیکج کوامریکی عوام پر’’اسرائیل فرسٹ ٹیکس ‘‘قراردیدیا۔
انہوں نےمزیدکہاکہ شہری انفرااسٹرکچرپرحملوں کی روک تھام کےلئےمیکرون کی تجویزمضحکہ خیزہے،مغربی ممالک اسرائیلی جارحیت کونظراندازکرکےصرف اپنےمفادات کاتحفظ کررہےہیں۔















