ایران لبنان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا،ایرانی صدر مسعود پزشکیان

0
110

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران لبنان کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔
انہوں نے لبنان میں ہونے والے حملوں کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت کی حالیہ جارحیت ابتدائی جنگ بندی کی صریح خلاف ورزی ہے۔
ان کے مطابق ایسے اقدامات دھوکہ دہی اور معاہدوں کی عدم پاسداری کی نشاندہی کرتے ہیں، جس سے مذاکرات غیر مؤثر ہو جاتے ہیں۔
مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اپنے لبنانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔
دوسری جانب ایرانی اسپیکر باقر قالیباف نے بھی لبنان کو ایران کا اہم دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ لبنان پر اسرائیلی حملوں کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

Leave a reply