ایران کاخطرہ ،امریکا نے ایک اور برطانوی اڈے سے طیارے واپس بلالئے

امریکی فوج نے ایران کے خطرے کے پیشِ نظر برطانیہ کے دوسرے فوجی اڈے سے بھی اپنے طیارے منتقل کردیے ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نےبرطانیہ میں واقع ایک فضائی اڈے سے اپنے طیارے خالی کرالیے ہیں۔
اخبار نے اس معاملے سے واقف افراد کے حوالے سے بتایا کہ طیاروں کی منتقلی ایران کی جانب سے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق یہ برطانیہ میں دوسرا فوجی اڈہ ہے جہاں سے امریکی فوج نے ایران کے خطرے کے باعث اپنے طیارے منتقل کیے ہیں۔















