ایران امریکاجنگ کےنتیجےمیں کروڑوں افرادبھوک کاشکار ہوسکتےہیں ، ورلڈبینک کی وارننگ

0
105

عالمی بینک کے چیف اکانومسٹ انڈرمٹ گل نے خبردار کیا ہے کہ ایران میں جاری جنگ کے نتیجے میں کروڑوں افراد غذائی قلت اور بھوک کا شکار ہو سکتے ہیں۔
واشنگٹن میں ایک خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے انڈرمٹ گل نے کہا کہ جنگ کی صورت میں انسانی بحران مزید سنگین ہو سکتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں تقریباً 20 کروڑ افراد پہلے ہی غذائی عدم تحفظ کا سامنا کر رہے ہیں، جبکہ موجودہ تنازع اس تعداد میں تقریباً 20 فیصد تک اضافہ کر سکتا ہے۔

Leave a reply