امریکی سینیٹ میں اسرائیل کوفوجی امدادروکنےسےمتعلق قراردادمسترد

0
106

امریکی سینیٹ میں اسرائیل کو فوجی امداد سے متعلق قرارداد پر ووٹنگ ہوئی جس میں اسرائیلی فوج کے لیے بلڈوزرز کی فراہمی روکنے کی تجویز مسترد کر دی گئی۔
اس قرارداد کے حق میں 40 ڈیموکریٹ سینیٹرز نے ووٹ دیا جبکہ 59 سینیٹرز نے اس کی مخالفت کی۔یہ بل سینیٹر برنی سینڈرز کی قیادت میں پیش کیا گیا تھا، جس کا مقصد اسرائیل کے لیے غیر مشروط امریکی حمایت پر سوال اٹھانا تھا۔
اسی سلسلے میں برنی سینڈرز کی جانب سے ایک اور بل بھی پیش کیا گیا جس میں اسرائیل کو ایک ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی فراہمی روکنے کی تجویز دی گئی۔ اس پر 36 سینیٹرز نے حمایت جبکہ باقی ارکان نے مخالفت کی۔

Leave a reply