آبنائے ہرمز کشیدگی کے اثرات،روس نے چین کو توانائی کی کمی پوری کر نیکی پیشکش کر دی

0
4

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بیجنگ میں پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ روس اور چین کے تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں اور روسی صدر ولادیمیر پوتن جلد چین کا دورہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ روس چین کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، کیونکہ آبنائے ہرمز میں شپنگ پر امریکا اور اسرائیل کے ایران کے ساتھ تنازع کے باعث دباؤ میں اضافہ ہوا ہے۔
سرگئی لاوروف کے مطابق روس ان ممالک کو توانائی کی سپلائی میں کمی پوری کر سکتا ہے جو اس کے ساتھ تعاون کے خواہاں ہیں۔

Leave a reply