پاک افغان کشیدگی کم کرنےکیلئےایران کی مذاکرات میں سہولتکاری کی پیشکش

0
5

پاکستان اورافغانستان کےدرمیان کشیدگی کےخاتمےکےلئےایران نے مذاکرات میں سہولتکاری کی پیشکش کر دی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ماہِ مبارک رمضان ضبطِ نفس اور عالمِ اسلام میں یکجہتی کے فروغ کا مہینہ ہے، مناسب ہےکہ افغانستان اور پاکستان اختلافات کو بات چیت سے حل کریں، افغانستان اور پاکستان اختلافات کو حسنِ ہمسائیگی اور مکالمے سے حل کریں۔
عباس عراقچی نے مزید کہا کہ پاکستان افغانستان بات چیت میں ایران سہولت اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے ہر ممکن مدد کو تیار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلااشتعال حملے کے خلاف پاکستان کا آپریشن غضب للحق جاری ہے، پاک افواج کی جوابی کارروائی میں 133 طالبان ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے،پاک فضائیہ کےحملوں میں دو کور ہیڈکوارٹر، تین بریگیڈ ہیڈکوارٹر، دو اسلحہ ڈپو، ایک لاجسٹکس بیس، تین بٹالین ہیڈکوارٹر، دو سیکٹر ہیڈکوارٹر تباہ،جبکہ80 سے زائد ٹینک، توپخانہ اور بکتر بند گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔

Leave a reply