پیرس فیشن ویک میں ایشاامبانی کےہیروں کےبیگ کےچرچے

0
8

ایشا امبانی کا 20 لاکھ ڈالر کا ہیروں جڑا برکن بیگ پیرس فیشن ویک کی توجہ کا مرکز بن گیا
بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی نے پیرس ہاؤٹ کاؤچر ویک میں اپنی شاندار انٹری سے سب کی توجہ حاصل کر لی، تاہم ان کے مہنگے لباس سے زیادہ ایک نایاب ہینڈ بیگ نے محفل لوٹ لی۔
ایشا امبانی کی جانب سے اٹھایا گیا ہیروں سے جڑا ہرمیس برکن بیگ دنیا کے مہنگے ترین بیگز میں شمار کیا جارہا ہے، جس کی مالیت تقریباً 20 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً 56 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) بتائی جارہی ہے۔
ایشا امبانی معروف بھارتی ڈیزائنر راہول مشرا کے رن وے شو میں شرکت کے لیے پہنچی تھیں، جہاں ان کے ہاتھ میں موجود انتہائی نایاب Hermès Birkin Sac Bijou نے فیشن کی دنیا میں سب کی نظریں اپنی جانب کھینچ لیں۔
لگژری ری سیل پلیٹ فارم پرایو پورٹر اور نیلام گھر سوتھی بیز کے مطابق اس منفرد بیگ کی قیمت تقریباً 2 ملین ڈالر ہے۔ یہ عام برکن بیگ کی طرح روزمرہ استعمال کے لیے نہیں بنایا گیا بلکہ اسے ایک ہینڈ بیگ کے روپ میں قیمتی زیور کا درجہ حاصل ہے۔

Leave a reply