اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ،علی لاریجانی کو نشانہ بنایا گیا، ایران کی تردید

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ علی لاریجانی شہیدہوئے ہیں یا زخمی۔
ایرانی میڈیا نے ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی ایرانی سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کا پیغام جاری کیا جائے گا۔
دوسری جانب غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے مرکزی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، تاہم فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ کن مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔















