5روزبندرہنےکےبعدجعفرایکسپریس بحال

0
34

محکمہ ریلوےنےکوئٹہ سےپشاورتک پانچ روزبندرہنےوالی جعفرایکسپریس کوبحال کرنےکااعلان کردیا۔
ریلوےحکام کےمطابق بلوچستان میں بے امنی کے واقعات کے باعث اندورن ملک کیلئے ٹرین سروس 31جنوری سے معطل تھی۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفرایکسپریس کوئٹہ سےپشاورتک مسافروں کوسروس فراہم کرتی ہے،جوکہ گزشتہ پانچ روزسےبندتھی جعفرایکسپریس کوآج سے کوئٹہ سےپشاورکےلئے بحال کردی گئی ہے،جو آج پشاور کے لیے روانہ ہوگی۔تاہم چمن کے لیے پیسنجرٹرین بھی 5 روز بعد بحال کردی گئی ہے اور ٹرین چمن کے لیے روانہ ہوچکی ہے۔
ریلوے حکام نے بتایا کہ کراچی سے کوئٹہ کے لیے بولان میل 12 فروری تک منسوخ رہے گی۔

Leave a reply