جواایپ کی تشہیرکاکیس: عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع

جواایپ کی تشہیرکےکیس میں عدالت نے سعدالرحمان عرف (ڈکی)بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔
لاہور کی سیشن کورٹ کےایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نےجواایپ تشہیرکیس کی سماعت کی۔ این سی سی آئی اے نے مقدمے کا ریکارڈ پیش کرنے کی مہلت مانگ لی۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ اس کیس کے تفتیشی افسر اپنے بھائی کی شادی میں مصروف ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 4فروری تک توسیع کردی۔
خیال رہےکہ یوٹیوبر سعدالرحمان عرف(ڈکی) بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئیں۔
یاد رہے کہ این سی سی آئی اے نے عروب جتوئی کے خلاف سیشن کورٹ میں مقدمہ درج کر رکھا ہے۔















