ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے کے بعد نکاح کیا،60سالہ حکیم نےمحبت کی داستان بتادی

60سالہ حکیم نےمحبت کی داستان بتاتےہوئےکہاکہ ہم نے ایک دوسرے کو پسند کرنے کے بعد نکاح کیا۔
حال ہی میں سوشل میڈیاپرایک شادی وائرل ہوئی جس میں 60سالہ حکیم نے ایک جوان لڑکی سےشادی کی ۔اس شادی کےآج کل سوشل میڈیاپرخوب چرچےہیں۔جس پرصارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔
ایک رپورٹر نےنوبیاہتا جوڑے کےساتھ انٹریو کیا۔رپورٹرنےنوبیاہتاجوڑےسےسوال کیاکہ آپ کی لومیرج ہےیاں ارینج
جس کاجواب دیتےہوئے60سالہ حکیم کاکہناتھاکہ ہم نےایک دوسرے کو پسند کیا میری بیوی کو پیار ہوا تو بعد میں ارینج میرج ہوئی،پھرنکاح کیا،اس طرح ہماری ارینج میرج بھی ہے اور لو میرج بھی ہے۔
جس پر ساتھ کھڑی ان کی اہلیہ نے بھی 60 سالہ حکیم کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا جی بالکل ایسا ہی ہوا ہے۔
وائرل بزرگ کا کہنا تھا کہ دل جوان ہونا چاہیے، عمر میں کیا رکھا ہے، وہ طلاق یافتہ تھیں اور اللہ کا حکم اور نبیﷺ کی سنت تھی جس پر میں نے عمل کیا تو اس میں کیا غلط کیا؟















