ملتان بورڈ :میٹرک کے پریکٹیکل امتحانات 2026 کا شیڈول جاری

0
10

ملتان بورڈ نےمیٹرک کے پریکٹیکل امتحانات 2026 کا شیڈول جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق پریکٹیکلامتحانات کا آغاز 12 مئی 2026 سے ہوگا۔ پریکٹیکل امتحانات 22 مئی 2026 تک جاری رہیں گے۔
شیڈول کے مطابق تمام امتحانات تین شفٹ میں لیے جائیں گے۔پہلی شفٹ صبح 9 بجے سے 11 بجے تک ہوگی،دوسری شفٹ کا ٹائم ساڑھے گیارہ بجے سے ڈیڑھ بجے تک ہوگا،تیسری شفٹ دوپہر اڑھائی بجے سے ساڑھے چار بجے تک ہوگی۔
فزکس، کیمسٹری، بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کے پریکٹیکلز شیڈول میں شامل ہیں۔الیکٹریکل وائرنگ، ووڈ ورک اور فیشن ڈیزائننگ کے بھی پریکٹیکلز ہوں گے۔ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن اور فوڈ اینڈ نیوٹریشن کے امتحانات بھی شامل ہیں۔
بورڈ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امیدوار اپنے رول نمبر سلپ کے مطابق مقررہ وقت پر پہنچیں۔پریکٹیکلامتحان میں لیٹ آنیوالے طلبا کو داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تمام امیدوار پریکٹیکل نوٹ بک اور لکھنے کا ضروری سامان ساتھ لائیں گے۔

Leave a reply